یہ لوگ ٹوپی ڈرامہ کرتے آئے ہیں لیکن اب نہ ٹوپی رہی ہے نہ ڈرامہ
تازہ ترین : 1
یہ لوگ ٹوپی ڈرامہ کرتے آئے ہیں لیکن اب نہ ٹوپی رہی ہے نہ ڈرامہ

یہ لوگ ٹوپی ڈرامہ کرتے آئے ہیں لیکن اب نہ ٹوپی رہی ہے نہ ڈرامہ

سچ سب کے سامنے آ گیا ہے، اب نواز شریف کوئی حلف نامہ نہیں لے سکیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ گذشتہ تین دہائیوں سے یہ دونوں بھائی ٹوپی ڈرامہ کرتے آئے ہیں اور عوام ان کا ٹوپی ڈرامہ دیکھتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی نے بھی ان کا ٹوپی ڈرامہ دیکھا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ نہ تو ٹوپی رہی ہے اور نہ ڈرامہ رہا ہے۔

کیونکہ اب حقیقت کھُل کر سامنے آ گئی ہے۔ ان کی جانب سے بیان حلفی تیار ہو رہا ہے لیکن اُمیدواروں کے لیے یہ بھی نوبت نہیں آئے گی۔ اور نہ ہی میاں صاحب کو موقع مل سکے گا کہ وہ حلف نامے لیں۔ بہت سے لوگ ان کے ساتھ حلف ناموں کے بغیر بھی رہے ہیں۔ پارٹی ان کے ساتھ رہی ہے لیکن یہ لوگ پارٹی کے ساتھ نہیں رہے۔ یہ لوگ اب ختم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/10/2017 - 11:50:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں