متحدہ عرب امارات ، بھارتی تاجر سے 3.1 ملین درہم لوٹنے والے 2افراد گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اکتوبر 2017 11:49

متحدہ عرب امارات ، بھارتی تاجر سے 3.1 ملین درہم لوٹنے والے 2افراد گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق دبئی پولیس نے ال مربت سٹریٹ سے 42سالہ بھارتی تاجر سے 3.1ملین درہم چرا کر بھاگنے والے 30 سالہ شامی اور 26 سالہ ازبک شہری کو گرفتار کر لیا تھا جن کے کیس کی کل پہلی سنوائی تھی ۔ دونوں ملزموں نے عدالت مین اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ واقعہ 31 ستمبر کو پیش آیا تھا اور لوٹے جانے والے بھارتی تاجر کی شکایت پر پولیس نے ان دونوں ملزموں کی تلاش شروع کر دی اور انہیں شارجہ سے گرفتار کیا جہاں یہ دونوں ملک چھوڑ کر فرار ہونے والے تھے۔

پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ یہ دونوں ملزم بھارتی کو لوٹ کر شارجہ فرار ہو گئے تھے جہاں انہوں نے پیسوں کا اپنا اپنا حصہ بانٹا اور پھر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ عدالت نے ابھی کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔

متعلقہ عنوان :