بحرین میں پاکستان پراپرٹی پویلین کا انعقاد

پاکستانی تارکین وطن کے لیے پاکستان میں پراپرٹی خریدنے کا سنہری موقع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اکتوبر 2017 11:42

بحرین میں پاکستان پراپرٹی پویلین کا انعقاد
بحرین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر 2017ء) : بحرین میں پاکستان پراپرٹی پویلین کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بحرین میں پراپرٹی پویلین کا انعقاد 26 سے 28 اکتوبر تک ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام ماس کام سولیوشن کی جانب سے پیش کیا گیا جس کا انعقاد بحرین سوسائٹی آف انجینئیرز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بحرین میں مقیم پاکستانی تارکین وطن پاکستان میں بآسانی اپنی زمین اور پراپرٹی خرید کر سکیں گے۔ اس پروگرام کو نائب وزیر اعظم بحرین شیخ خالد بن عبد اللہ الخلیفہ کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :