محب وطن ہوں‘بھارتی فلم میں کام ایک فنکار کی حیثیت سے کیا‘اداکارہ صبا قمر

فنکار کو کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے کئی روپ اختیار کرنے پڑتے ہیں‘تقریب سے گفتگو

منگل 24 اکتوبر 2017 11:47

محب وطن ہوں‘بھارتی فلم میں کام ایک فنکار کی حیثیت سے کیا‘اداکارہ صبا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ محب وطن ہوں، پاکستانی ڈراموں نے شناخت اور دنیا میں مقبولیت دی، بھارتی فلم میں کام ایک فنکار کی حیثیت سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلم ہندی میڈیم نے 100 کروڑ کا بزنس کر کے ایک ریکارڈ بنایا جبکہ فواد خان کی پہلی بھارتی فلم خوبصورت نے 45 کروڑ کا بزنس کیا تھا، اسکی فلم کو خوب اہمیت دی جاتی ہے جبکہ ہمیں کچھ سمجھا ہی نہیں جا رہا لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں، اب بھی پہلی ترجیح پاکستانی ڈرامے اور فلمیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صبا قمر نے گزشتہ شب ایکسپو سنٹر میں کیو ایچ سٹائل ایوارڈ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا فنکار کو کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے کئی روپ اختیار کرنے پڑتے ہیں۔ تقریب میں انہوں نے ماہرہ خان کی بہت خوبصورتی کیساتھ پیروڈی بھی پیش کی۔ مذکورہ ایوارڈ تقریب میں صبا قمر کے علاوہ احسن خان، ماورا حسین ، عائشہ عمر و دیگر فنکاروں کی ڈانس پرفارمنس کو بھی پسند کیا گیا بعدازاں فیشن، بیوٹی، شوبز، سپورٹس اور سماجی خدمات کے حوالے سے فنکاروں اور کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :