بالی ووڈ فلم ’’رخ‘‘27 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

فلم’ ’رخ‘‘ میں باپ اور بیٹے کا رشتہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

منگل 24 اکتوبر 2017 11:45

بالی ووڈ فلم ’’رخ‘‘27 اکتوبر کو ریلیز ہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ فلم ’رخ‘ میں باپ اور بیٹے کا رشتہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ذرائع کے مطابق معروف اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ یہ فلم میرے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ سسپنس سے بھرپور ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہدایتکار اٹانو مکھرجی نے جس طریقے سے فلم کے مناظر ،کہانی اور باپ اور بیٹے کے رشتے کو فلمبند کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔فلم کی کہانی 18 سالہ لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے گھر سے دور بورڈنگ اسکول میں بھیج دیا جاتا ہے اور اس کی زندگی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرتی ہے جب اس کے والد ایک کار حادثے میں ہلاک ہو جاتا ہے۔فلم 27 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :