زار روس پر بنی ایکشن سے بھر پور فلم’’میٹلڈا‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم رواں ماہ اکتوبر کے آخر میں ریلیز کر دی جائے گی

منگل 24 اکتوبر 2017 11:45

زار روس پر بنی ایکشن سے بھر پور فلم’’میٹلڈا‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) زار روس پر بنی سنسنی اور ایکشن سے بھر پور فلم ’’میٹلڈا‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم رواں ماہ اکتوبر کے آخر میں ریلیز کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مذہبی رکاوٹوں کے باوجود سسپینس اور ایکششن سے بھر روسی فلم’’میٹلڈا‘‘ کا پریمیئر جاری کر دیا گیا۔ فلم کے دو مرکزی کرداروں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پریمئیر دیکھنے سے انکار کر دیا تاہم غیر معمولی سیکیورٹی کے باعث فلم کا پریمئیر پر امن طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ روسی قوم پرست اور مذہب پرستوں کا کہنا ہے کہ فلم زار روس کو دی جانے والی سزا کی یاد دلاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :