سعودی عرب ، شاپنگ مالز میں چھاپے، 30 اداروں کو جرمانے

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اکتوبر 2017 11:34

سعودی عرب ، شاپنگ مالز میں چھاپے،  30 اداروں کو جرمانے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ کی تفتیشی ٹیموں نے سعودی عرب کے قصیم کے ریجن میں چھاپے مار کر 30 تجارتی اداروں پر سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانے کردیئے۔ وزارت نے پابندی لگائی تھی کہ مالز میں صرف سعودی شہری کام کریں گے۔ اس پابندی کا نفاذ یکم محرم 1439 ھ سے شروع کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

قصیم میں وزارت کے اعلیٰ عہدیدار احمد المعارک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے 1200 سے زیادہ مالز پر چھاپے مارے تھے ان میں سے 30 کو جرمانے کئے گئے ہیں ، فی خلاف ورزی 20 ہزار ریال جرمانہ کیا گیاہے ۔ انہوں مزید کہا کہ ایسی کوئی بھی ملازمت جو سعودی مردوں اور خواتین کیلئے مختص کر دی گئی ہے ، اس پر کوئی غیر ملکی ملازم رکھا گیاتو فی خلاف ورزی 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :