نواز شریف کی سعودی عرب کے توسط سے این آر او کے لئے کوششیں

حسن نواز نے سعودی عرب کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں تاہم کامیاب نہ ہو سکے ،جس کے بعد سابق وزیراعظم خود سعودی عرب پہنچے ، شریف خا ندان کوشش کر رہا ہے کہ نیب ٹیم سعودی عرب آئے تو ان کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے ،یمن معاملے کے بعد سعودی نواز شریف پر عمل نہیں کرتے ،حمزہ کو اختلافات کو تاثرزائل کرنے کی ہدایت کر دی۔

منگل 24 اکتوبر 2017 11:27

نواز شریف کی سعودی عرب کے توسط سے این آر او کے لئے کوششیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اکتوبر2017ء ) :سابق وزیراعظم کیسز سے بچنے کے لئے اور سیاست میں دوبارہ سے بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے سعودی عرب کے اہم رہنماؤں کے ذریعے نیا این آر او کرانے کی کوشش میں ہیں ۔ نواز شریف نے چند اہم لوگوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں ۔ نواز شریف کی آمد سے پہلے حسن نے سعودی عرب کے اہم رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے جس کے بعد لندن واپس چلے گئے ،سعودی حکام نے حسن نواز کو واضح کر دیا تھا کہ وہ اس معاملے میں شریف خاندان کی کوئی مدد نہیں کریں گے اور نہ ہی پاکستان کی سیاست میں کوئی اہم کردار ادا کریں گے ۔

شریف خاندان چاہتا ہے کہ الراجی بینک کے حوالے سے جو نیب عدالت میں ان کے خلاف کیس چل رہا ہے اس معاملے میں نیب ٹیم کی کوئی مدد نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

بیٹے کے ناکام ہونے کے بعد عمرہ کے بہانے نواز شریف خود تشریف لے کر آئے ہیں ۔ قومی اخبار کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب حکمران نوام شریف کے ساتھ سخت نالاں ہیں اور ایک اہم سعودی ذمہ دار نے نوام شریف کو یہ پیغام دیا ہے کہ یمن کے معاملے میں آپ کی جانب سے بہتر رسپانس نے آنے پر سعودی حکمران اب آپ پر اعتماد نہیں کرتے ۔

نواز شریف نے اپنے قریبی لوگوں سے کہا ہے کہ ان کی ملاقات سعودی ولی عہد اور سعودی شاہ کے ساتھ ملاقات کا کوئی بندوبست کرایا جا سکے تا کہ وہ حود ان کو یقین دہانی کرا سکیں ۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف این آر او کی کوشش کی جا رہی ہے دوسری طرف نواز شریف نے اپنی والدہ کے ذریعے حمزہ شہباز کو یہ پیغا م پہنچایا ہے کہ فوری طور اس تاثر کو ختم کیا جائے تاکہ ان میں کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔