شمالی کوریا نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

منگل 24 اکتوبر 2017 11:29

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ سفارت کار چے سونی نے کہا ہے کہ امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر چھ فریقی مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کانفرنس میں واضح کردی ہے کہ ایسے مذاکرات پر کسی قسم کے ردِّعمل کا اظہار نہیں کیا جائے گا جو شمالی کوریا کوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی بنیاد پر کئے جائیں۔

انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے بارے میں سوال کے جواب میںکہا کہ شمالی کوریا کسی ایسی بات چیت پر ردِّعمل کے اظہار کی ضرورت نہیں سمجھتا جس میں شمالی کوریا کو اس کا جوہری پروگرام ترک کرنے پر مجبور کرنے کیلئے شدید ترین دباؤ سے کام لیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا حتمی مقصد امریکا کے ساتھ طاقت کے توازن کا حصول ہے۔

متعلقہ عنوان :