نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل کے ..
تازہ ترین : 1
نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی ..

نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل کے حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،

2018ء کے عام انتخابات میں عوام کے تعاون سے وفاق اور خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائے گی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے تعاون سے وفاق اور خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائے گی، عمران خان کی صوبائی حکومت نے صوبہ کے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

درکن دھمتوڑ کے مقام پر لوئر گلیات کو سوئی گیس فراہمی کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے لوئر گلیات کو سوئی گیس فراہمی کے لئے محکمہ سوئی گیس کو 59 کروڑ روپے جبکہ صوبائی حکومت کو7 کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں، دسمبر تک مین پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل اور سوئی گیس کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی، منصوبہ سے لوئر گلیات کی6 یونین کونسلز کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے، سوئی گیس کی فراہمی سے اربوں روپے مالیتی جنگلات کی کٹائی بھی ختم ہو جائے گی۔

ڈپٹی سپیکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلیات میں بجلی و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے، آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے پاس ووٹ کے حصول کے لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت اعلان کردہ منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے، لوئر گلیات میں پائپ لائن کی تنصیب کا کام شروع ہو چکا ہے جو دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا، بفضل تعالیٰ دسمبر میں لوئر گلیات کی چھ یونین کونسلوں سربھنہ، پھلکوٹ، بیرن گلی، بگنوتر اور باغ کے ہزاروں عوام اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس فراہمی سے نہ صرف علاقہ میں معاشرتی انقلاب برپا ہو گا بلکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہونے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے قیمتی جنگلات کو تحفظ فراہم ہو گا۔ انھوں نے مزیدکہا کہ علاقہ بھر میں نہ صرف نئی واپڈا لائنیں ڈالی جا رہی ہیں بلکہ کم وولٹیج کے خاتمہ کے لئے ٹرانسفارمر بھی کلیدی طور پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ انتخابات 2018ء میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے اور صوبہ خیبر پختونخوا سمیت مرکز اور تمام صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔ تحصیل نائب ناظم ایبٹ آباد سردار شجاع احمد اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/10/2017 - 11:25:00

اپنی رائے کا اظہار کریں