علاقہ کی تعمیر و ترقی خاندانی مشن ہے، قومی ترقی کیلئے تعلیم انتہائی ضروری ہے، شاکر تنولی

منگل 24 اکتوبر 2017 11:24

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ممبر ضلع کونسل شاکر خان تنولی نے کہا ہے کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی ہمارا خاندانی مشن ہے جس پر ہم ہر صورت کار بند ہیں، تعلیم قومی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے، عوام کی فلاح و بہبود اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمار ے خاندان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں اپنے علاقہ کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، جلد ہی حلقہ کے عوام کو مزید خوشخبریاں سنائیں گے۔

وہ منگل کو برگ میں محکمہ تعلیم کے فنڈ سے تعمیر ہونے والے کمروں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ای ڈی او عمر خان کنڈی، معروف ماہر تعلیم و شاعر ارشاد خان اتمانزئی، سفیر شہزاد خان و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شاکر خان تنولی نے مذکورہ منصوبہ کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر ای ڈی او ایجوکیشن عمر خان کنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع بھر میں تعلیمی ترقی کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو سی بیٹ گلی او ر اس سے ملحقہ علاقوں میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ان میں میر ے والد اور چچا جان کا بنیادی کردار رہا ہے، مخالفین نے ہر دور میں ہمارے اس علاقہ کو محض سیاسی مخالفت کی بناء پر پسماندہ رکھنے کی کوشش کی جو ہم نے ہمیشہ ناکام بنائی، علاقہ کی ترقی کے لئے مختلف منصوبہ ضلع و وفاق سے لا رہے ہیں، جلد اہلیان علاقہ کو اس حوالہ سے مزید خوشخبریاں سنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :