مقامی عدالت نے عاصم شبیر تشدد کیس میں ڈی ایس پی شنکیاری نذیر تنولی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

منگل 24 اکتوبر 2017 11:24

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)مانسہرہ کی مقامی عدالت نے عاصم شبیر تشدد کیس میں ڈی ایس پی شنکیاری نذیر خان تنولی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دیدیا ۔ عدالت کے حکم پر تھانہ شنکیاری میں ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما شبیر احمد خان نے اس حوالہ سے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ڈی ایس پی شنکیاری نذیر تنولی نے ان کے مخالفین سے بھاری رقم وصول کر کے ان کے بیٹے عاصم شبیر پر بے بنیاد مقدمہ درج کر کے اسے جسمانی تشدد کا نشانہ اور حبس بے جا میں رکھا۔

انہوں نے ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی، ان کی درخواست پر عدالت نے تھانہ شنکیاری میں ڈی ایس پی اور ان کے ساتھوں کے خلاف مقدمہ اندراج کا حکم دیدیا ہے۔