مرتضیٰ جاوید عباسی عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں، اکرام الله

منگل 24 اکتوبر 2017 11:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اکرام الله نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارٹی کو صوبہ میں مزید فعال بنایا ہے اور وہ عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پارٹی کارکنوں کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لئے محنت کر رہے ہیں، موصوف کی وجہ سے پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا میں مزید مضبوط ہوئی ہے اور انشاء الله مزید ترقی کر ے گی۔

انھوں نے کہا کہ مرتضیٰ عباسی نے اپنے حلقہ میںکروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروائے ہیں، مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔