بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خراب ، مریم نواز نے دعاؤں کی اپیل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اکتوبر 2017 11:15

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خراب ، مریم نواز نے دعاؤں کی اپیل کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ امی کو دوبارہ اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں والدہ کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ۔

ایک اور ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا ملک کے لیے خون پسینہ بہانے والوں کو یہ انعام ملتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب دیکھ کر سر شرم سے جھُک گیا ہے۔