سعودی عرب ، طائف کے اسپتال میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اکتوبر 2017 11:09

سعودی عرب ، طائف کے اسپتال میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق طائف کے الامین اسپتال کی پہلی منزل پر واقع فضلہ جات کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے ترجمان کرنل ناصر الشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ سے اسپتال کی بالائی منزل میں دھواں بھر گیا تھا۔ 12مریضوں کو وہاں سے نکال کر ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 2 کی حالت خراب لگنے پر احتیاطً کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیا ہے۔ الشریف کا مزید کہنا تھا کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :