نیب نے نگران جج کوشریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اکتوبر 2017 10:49

نیب نے نگران جج کوشریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ جمع کروا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24اکتوبر 2017ء ):نیب نے نگران جج کوشریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی۔تفصٰیلات کے مطابق نیب نے نگران جج کو اسحاق ڈار اور شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی ۔پیشرفت رپورٹ میں تمام ملزمان پر عائد فرد جرم کی تفصیلات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں حسن نواز اور حسین نواز کے مفرور ہونے کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے ۔اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کی تفصیل بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔احتساب عدالت کے حکمنامے بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔شہادتوں اور گواہوں کی تفصیلات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی کے حوالے سے الگ رپورٹ مرتب کر کے جمع کروائیں۔