افریقہ میں کم عمری میں شادی کے مسئلے کے خاتمے کے لئے ایک صدی درکار ہے‘ یونیسف

منگل 24 اکتوبر 2017 10:40

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی و وسطی افریقہ میں بچوں کی کم عمری میں شادی کے مسئلے کے خاتمے کے لئے ایک صدی سے زائد عرصہ درکار ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی اور وسطی افریقی ممالک میں ہر دس میں سے چار لڑکیوں کی اٹھارہ برس سے کم عمر میں ہی شادی کر دی جاتی ہے۔ جن ملکوں میں کم عمری کی شادیوں کا رجحان پایا جاتا ہے، اس فہرست میں پہلے دس میں سے چھ ملک اسی خطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :