Live Updates

عامر لیاقت حسین کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 24 اکتوبر 2017 00:15

عامر لیاقت حسین کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اکتوبر2017ء) عامر لیاقت حسین کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور اینکر عامر لیاقت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 10 برس بعد سیاست میں واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے کراچی کے مہاجروں کیلئے ایک سیاسی جماعت میں شمولیت کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

عامر لیاقت حسین 25 اکتوبر کو عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین آج کل  اپنی پرانی جماعت ایم کیو ایم کو بھی خاصی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان دونوں جماعتیں عامر لیاقت حسین کی تنقید کی زد میں ہیں۔


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات