اپنی گاڑی میں گانا گانے پر ایک شخص کو 117 ڈالر کا جرمانہ کر دیا گیا
امین اکبر پیر 23 اکتوبر 2017 23:50
مونٹریال، کینیڈا۔ ستمبر میں تاؤفک موالا گاڑی میں اپنے گھر جا رہا تھا اور اس کے ساتھ ہی 1990 کی دہائی کا ایک مقبول گیت بھی گا رہا تھا۔تاؤفک گانے پر تھرکتا ہوا گاڑی چلارہا تھاکہ4 پولیس والوں نےا سے روک کر گاڑی سے باہر نکال لیا۔پولیس والوں ے اس سے پوچھا کہ وہ کار میں کر رہا تھا تو تاؤفک نے جواب دیا کہ وہ تو کچھ بھی نہیں کر رہا تھا۔پولیس والوں نےپھر پوچھا کہ کیا وہ شور کر رہا تھا۔
اس پر تاؤفک نے کہا کہ وہ تو بس گانا گا رہا تھا۔(جاری ہے)
اس کے بعد ایک پولیس آفیسر نے تاؤفک کے لائسنس کو چیک کیا اور اسے 149 کینیڈین ڈالر(117 امریکی ڈالر ) جرمانہ کر دیا۔ پولیس نے جرمانے میں موقف اختیار کیا کہ تاؤفک گاڑی میں شور کر رہاتھا۔اب ایک ماہ بعد بھی تاؤفک کو حیرت ہے کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ تاؤفک کا کہنا ہے کہ وہ پیشی کے وقت جج کو ساری بات بتائے گا۔ تاؤفک کا کہنا ہے کہ وہ بلند آواز سے گانا نہیں گارہا تھا۔
تاؤفک نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ فرض کریں، مونٹریال (فٹ بال کی ٹیم) جیت جاتی ہے تو کیا سب ہی لوگ گاڑیوں میں بیٹھ کر گانا نہیں گائیں گے؟ اگر وہ گانا گائیں گے تو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے چالان کیسے کیے جائیں گے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.