نیدرلینڈ میں تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا دنیا کا پہلا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 اکتوبر 2017 23:50

نیدرلینڈ میں تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا دنیا کا پہلا پل عوام کے لیے ..

نیدرلینڈ میں تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا دنیا کا پہلا کنکریٹ کا پل عوام کے لیے کھول دیاگیا ہے۔اس پل کو سائیکل سوارں کے  استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس پل کو نیدرلینڈ کے جنوب مشرقی قصبے خیمرٹ میں بنایا گیا ہے۔ یہ پل بہت زیادہ بڑا نہیں ہے، جس کی وجہ سے اسے تھری ڈی پرنٹر سے بنانا ممکن ہوا ہے۔
اس پل کو جون کے مہینے میں بنانا شروع کیا گیا تھا۔

تین ماہ میں اسے کنکریٹ کی 800 پرتوں کے ساتھ بنایا گیا ہے۔تھری ڈی پرنٹر سے بنانے کی وجہ سے اس میں روایتی طریقوں کے مقابلے میں کہیں کم کنکریٹ استعمال ہوئی ہے۔
8 میٹر(26 فٹ ) طویل اس پل کو ایک نہر پر نصب کیا  گیا ہے، جس کی وجہ سے نہر کےد ونوں کناروں پر واقع سڑک کو آپس میں ملا دیا گیا ہے۔
تھری ڈی پرنٹر سے تعمیر کے کاموں میں میٹریل کم خرچ ہوتا ہے جبکہ میٹریل کا ضیاع بھی کم سے کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈ، امریکا اور چین کے بعد اُن ممالک میں شامل ہے، جو تھری ڈی پرنٹنگ سے حیرت انگیز کام لے رہے ہیں۔پچھلے سال نیدرلینڈ کے ایک ماہر تعمیرات نے ایسا تھری ڈی پرنٹر متعارف کرایا تھا، جو  لامحدود لوپ تعمیر کر سکتا تھا۔
نیدرلینڈ کے ہی ایک سٹارٹ اپ ایم ایکس 3 ڈی نے سٹین لیس سٹیل کے پل کی پرنٹنگ شروع کر دی ہے، جس کا ایک تہائی مکمل ہو چکا ہے۔مارچ میں اس پل کی پرنٹنگ کا کام ختم کر کے جون میں اس پل کو نصب کر دیا جائے گا۔

نیدرلینڈ میں تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا دنیا کا پہلا پل عوام کے لیے ..

متعلقہ عنوان :