آئی ٹی پی کرپشن فری ،عوام دوست ادارہ،عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

پیر 23 اکتوبر 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے آئی ٹی پی ایک کرپشن فری ادارہ ہے جو کہ عوام دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے وہ سوموار کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول کے بچوں کا آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول کے طلباء نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آئی ٹی پی کے مختلف شعبہ جات کو دیکھا ایس ایس پی ٹریفک نے آئی ٹی پی کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ٹی پی ایک کرپشن فری ادارہ ہے جو کہ عوام دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے،آئی ٹی پی سافٹ پولیسنگ پر یقین رکھتی ہے اور فرینڈلی کلچر کو مزید فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ایس ایس پی ٹریفک نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی ISOسرٹیفائیڈادارہ ہے،جس نے اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی کے ذریعے حادثات کو کم کیا ہے،اور آئی ٹی پی اپنے ایمبیسیڈر بچوں کی وساطت سے والدین میں روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کر رہی ہے، اس موقعہ پر آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ کے انچارج سب انسپکٹر رانا اشتیاق نے طلباء کو روڈ سیفٹی اوردیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا تقریب کے آخر میں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے آئی ٹی پی کی طرف سے بچوں کو ایمبیسیڈر کارڈ رتقسیم کئے گئے جبکہ پرنسپل اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی سکول مس سمیرا صدیقی کو شیلڈ پیش کی ،پرنسپل مس سمیرا صدیقی نے آئی ٹی پی کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور آئی ٹی پی کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :