پاکستان کے ساتھ تعلقات کا انحصار طالبان کے خلاف ایکشن پر ہو گا، افغانستان اور پاکستان میں استحکام ہماری اولین ترجیح ہے

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا پاکستان کے دورہ سے قبل بیان

پیر 23 اکتوبر 2017 22:52

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا انحصار طالبان کے خلاف ایکشن پر ہو گا، افغانستان اور پاکستان میں استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ نئی افغان پالیسی پر بات چیت کے لئے (آج) پاکستان جائوں گا ۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا انحصار طالبان کے خلاف ایکشن پر ہو گا ۔ پاکستان کو خطے کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہو گا ۔ افغانستان اور پاکستان میں استحکام ہماری اولین ترجیح ہے ۔