امریکی وزیر خارجہ (آج) ایک روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں ، پاک امریکہ تعلقات ،افغانستان میں استحکام اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے

پیر 23 اکتوبر 2017 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن (آج) ایک روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آئیں گے، وہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن (آج) منگل کو ایک روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریکس ٹلرسن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقاتیں کرینگے ۔

ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات ،افغانستان میں استحکام اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔امریکی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب خواجہ محمدآصف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ ادھر امریکہ کے وزیردفاع جمز میٹس اس سال دسمبر میں پاکستان کادورہ کریں گے ۔