کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، وزیر داخلہ کی ریڈ زون کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت

چند عناصر انتشار پھیلانے کیلئے تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے اندرونی استحکام لازم ہے،ہر شہری کو قانون کے دائرے میں رہ کر آزادی کا حق حاصل ہے،وفاقی وزیر داخلہ کااجلاس سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ریڈ زون کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند عناصر انتشار پھیلانے کیلئے تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے اندرونی استحکام لازم ہے،ہر شہری کو قانون کے دائرے میں رہ کر آزادی کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، انہوں نے ریڈ زون کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ نہوں نے کہا کہ چند عناصر انتشار پھیلانے کیلئے تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے اندرونی استحکام لازم ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہر شہری کو قانون کے دائرے میں رہ کر آزادی کا حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :