آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی کامیابی یقینی ہے، میان اسلم

پیر 23 اکتوبر 2017 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں جماعت اسلامی بڑی کامیابی حا صل کر ے گی ، دینی قیادت ، علما و مشائخ اور نوجوانوںکو دیانتدار قیادت سامنے لانے کے لیے انقلابی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انھوں نے کہا اسلام آباد کی دو نوں سیٹیں جیت کر عوامی خد مت کے سلسلے کو جا ری رکھیں گے ،موجودہ منتخب نمائندوں نے اختیارات اور وسائل ہونے کے باوجود عوام کے دکھوں اور محرمیوں میں اضافہ کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نییونین کونسل پھلگراں کے دورے کے موقع پر مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل امیر عثمان اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا کرپٹ اشر فیہ نے قومی وسائل کو لو ٹ کر ملک او ر قوم کو غربت، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے، اب جب ان کا احتساب شروع ہو ا ہے تو انھوںنے چیخنا شروع کر دیا ہے، ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے حقیقی احتساب کی ضرورت ہے ۔

امیر عثمان نے کہاعوام الیکشن میں اچھے کردار کی حامل دیانتدا ر اور اہل قیادت کو منتخب کریں تاکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو حا صل کیا جا سکے۔انھوں نے کہا دیانت دار قیادت ہی ملک کو درپیش مسائل ومشکلات سے نکا ل سکتی ہے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کی قیادت پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیںجو کرپشن ، لوٹ مار میں ملوث نہیں۔

متعلقہ عنوان :