راولپنڈی، اصغر مال سکیم ، راولپنڈی میں غیر قا نونی زیرِ تعمیر بلڈنگ کو سر بمہرکر دیا

پیر 23 اکتوبر 2017 22:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) راولپنڈی ڈویلیپمنٹ اتھارٹی ( آرڈی اے ) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے اصغر مال سکیم ، راولپنڈی میں غیر قا نونی زیرِ تعمیر بلڈنگ کو سر بمہر کر دیاہے ۔ راولپنڈی کے ترقیا تی ادا رے ( آرڈی اے )نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے آپریشن اصغر مال سکیم، راولپنڈی میں پلاٹ نمبر 1542 پر واقع غیر قا نونی زیرِ تعمیر بلڈنگ تیسری منزل جس کے مالک راجہ فاروق سرفراز ہیں کے خلاف سر انجام دیا۔

(جاری ہے)

ڈ ا ئریکٹوریٹ میٹراینڈ پو لیٹن و ٹریفک انجینئر نگ کی ہدا ئت پر شعبہ بلڈنگ کنٹرو ل اور شعبہ انفور سمنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد اسلم شاہ اور بلڈ نگ کنٹرو ل انسپکٹر مختا راحمد نے یہ آپریشن متعلقہ تھانہ پولیس کی معاونت کے ساتھ سر انجام دیا۔ آپریشن کے دوران قواعدوضوابط کے برعکس غیر قا نونی زیرِ تعمیر بلڈنگ کو سر بمہرکر دیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن / ڈائریکٹر جنرل ) ڈی جی(آرڈی اے طلعت محمو د گوندل نے بلڈنگ کنٹرول عملہ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھیں۔