حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وفاق عدم استحکام کا شکار رہا ہے، اصغر خان اچکزئی

پیر 23 اکتوبر 2017 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وفاق عدم استحکام کا شکار رہا ہے 70 سالوں سے عوام کے مفادات کے برعکس اشرفیہ نے ذاتی گروہی مفادات کو مقصد بنا دیا مغربی روٹ سے انکار ‘سی پیک اور فاٹا خیبرپختونخوا انضمام کی راہ میںرکاوٹیں پشتونخواوطن کے وسائل کو زیردست رکھنے وہ عوامل ہیں جس سے پشتونوں میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے 27 اکتوبر کو پشین بازار میں جلسہ عام درپیش چیلنجوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گی پشتون اولس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملی مشر اسفندیار ولی خان کا تاریخی خطاب سننے اور ان حالات میں ملک و قوم کے مسائل سے باخبر رہنے کے لئے بھرپور شرکت کرکے قوم دوستی اور وطن دوستی کا ثبوت دے ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سید میرعلی آغا ‘ جمالدین رشتیا ‘ باری آغا ‘ چیئرمین شاہ جہان آغا ‘ ملک محمد طوغی وال ‘ ملک فدا جان کاکوزئی ‘رحمت اللہ کاکوزئی ‘ ڈاکٹرصاحب جان کاکوزئی ‘ پائند کاکوزئی ‘ حاجی باری آقا ‘ عارف آغا ‘ شیر علی تیمورشاہ آغا نے سنزیلا دریا پشین رحمت اللہ کاکوزئی کی رہائش گاہ منزری کاکازئی ‘ مہمند آغا کی رہائش گاہ اور شکر زئی عجائب زئی میں سید تیمور شاہ کی رہائش گاہ پر اولسی جرگوں شمولیتی اجتماع اور ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رحمت اللہ کاکوزئی ڈاکٹر ملک صاحب جان کاکوزئی اور عبدالوہات کاکوزئی کی قیادت میں 35 افراد نے پشتونخوامیپ سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا قائدین کے اعزازمیں ظہرانہ حاجی بالائی سنزیلا درا جبکہ سید باری آغا نے کلی حرمزئی میں عشائیہ دیا جبکہ ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام کچلاک میں ضلع کوئٹہ کا اجلاس زیر صدارت سینئرنائب صدر حاجی جبار کاکڑ منعقد ہوا جس میں 27 اکتوبر جلسہ عام بارے غور و غوص ہوا اور جلوس روانگی صبح 8 بجے کچلاک سے روانہ کیا جائے گا کارکنوں سے حاجی جبار کاکڑ ‘ حاجی آصف ‘ ماسٹر خدائے داد ‘ ملک سنگین خان مہترزئی ‘ ملک رحمت ملازئی ‘ ملک خالد مہترزئی نے خطاب کرتے ہوئے ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ جلسہ گاہ بارے جدوجہد تیز کریں علاوہ ازیں صوبائی قائدین آج ضلع پشین کے زیراہتمام نگاندہ ‘ بلوزئی ‘ خانوزئی ‘ منزری ‘ سمیزئی میں شمولیتی تقریبات اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :