کوئٹہ، ٹریفک حادثہ ایک جاں بحق ، مستونگ میں 2 افراد زخمی

پیر 23 اکتوبر 2017 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق جبکہ مستونگ میں 2 گاڑیوں میں تصاد م کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق اغبرگ میں ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں ولی محمد نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا جبکہ مستونگ کے علاقے غلام پڑیز کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔