موجودہ حکمران محنت کشوں کے بنیادی آئینی حقوق فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، بی این پی

ملازمین کے جائز بنیادی حقوق کو تسلیم کرنے کے بجائے اپنی کرپشن ‘ من پسند افراد کو نواز رہے ہیں تاکہ وہ اپنے کرپشن اور نااہلی کو چھپا سکیں

پیر 23 اکتوبر 2017 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بی این پی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران محنت کشوں کے بنیادی آئینی حقوق فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ملازمین کے جائز بنیادی حقوق کو تسلیم کرنے کے بجائے اپنی کرپشن ‘ من پسند افراد کو نواز رہے ہیں تاکہ وہ اپنے کرپشن اور نااہلی کو چھپا سکیں موجودہ حکمرانوں کی ناکام طرز حکمرانی کے نتیجے میں آج تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد حکمرانوں کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی رہنماء غلام نبی مری ‘ ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی ‘ ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نے بی اینڈ آر ملازمین کے جاری احتجاجی کیمپ میں جا کر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ بی اینڈ آر کے ملازمین گزشتہ 44دنوں سے اپنے بنیادی حقوق ‘ فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کی بھرتی ‘ پروموشن کیسز کو نمٹانے ‘ ملازمین کے تنخواہوں کی بحالی ‘ کلاس فور ملازمین کی ترقی سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں کئی روز گزرنے کے باوجود ملازمین احتجاجی ابھی تک علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں اور حکمرانوں کی مکمل خاموشی اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انہیں ملازمین مسائل کو حل کرنے سے کوئی سروکار نہیں ملازمین کو پریس کلب تک احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی آمرانہ دور میں بھی ملازمین کو احتجاج سے نہیں روکا گیا موجودہ نام نہاد جمہوری دور میں حکومت میں شامل نام نہاد قوم پرستوں نے کرپشن کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور وہ صرف اپنے مراعات کے حصول اور اقتدار کو بچانے کی تگ و دو میں مصروف عمل ہیں انہیں ناانصافی اور زیادتیوں کی آوازیں سنائی نہیں دے رہی آج بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہو چکی ہے کرپشن کا دور دورہ ہے قانون ‘ آئین ‘ میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں تعلیم ‘ صحت ‘ روزگار ‘ انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے اور ملازمین اپنے بنیادی حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں حکمران یہاں کے عوامی مسائل اور ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انہیں مزید اقتدار پر براجمان ہونے کا اخلاقی جواز باقی نہیں رہا پارٹی رہنمائوں ملازمین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے غصب شدہ بنیادی و آئینی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے کیونکہ پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کی تحریکوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے جدوجہد کی جس کا واضح ثبوت قلات اسٹیٹ الائونس کا تاریخی لانگ مارچ ہے جس کی قیادت سردار اختر جان مینگل نے کی اور اپنے دور اقتدار میں ملازمین کو الائونس اور مراعات فراہم کیں جو محنت کشوں کی دوستی کا عملی ثبوت ہے پارٹی تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے ہر فورم پر محنت کشوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :