سریاب روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈینٹر جاںبحق ہوگیا

پیر 23 اکتوبر 2017 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈینٹر جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز سریاب کے منیر احمد جان روڈ پر مسلح افراد نے ڈینٹرنصیر احمد کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :