دل کے مریضوں کے لئے اسٹنٹ خریداری میں خرد برد، عدالت نیکمپنی کے سی او او کو جیل بھیجنے کے احکامات دے دئیے

پیر 23 اکتوبر 2017 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج عبدالمجید ناصر نے بلوچستان میں شعبہ امراض قلب کے مریضوں کیلئے اسٹنٹس کی خریداری میں کروڑوں روپے خردبرد کے مقدمہ میں گرفتار سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی بلوچستان ڈاکٹرمحمدیوسف بزنجو اور اسٹنٹس فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرمحمدنوشیروان یار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر احمد علی اسلم کو جیل بھیجنے کے احکامات دے دئیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مذکورہ کیس کی سماعت احتساب عدالت ون کے روبرو ہوئی تو اس موقع پر عدالت کی جانب سے گرفتار ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو جو ڈیشل کرکے جیل بھیجنے کے احکامات دے دئیے ۔مقدمے کی اگلی سماعت 2 نومبر کو ہوگی۔یاد رہے کہ مذکورہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 16ہزارسے 24 ہزار مالیت کے اسٹنٹس 90ہزار سے ایک لاکھ 17 ہزارروپے میں خریدے جس سے قومی خزانے کو دس کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :