فاٹا فٹبال سپرلیگ ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ، خیبرایگل ، شنواری فٹبال کلب ، شمع یونائیٹڈ اور الحاج گروپ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 23 اکتوبر 2017 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) فاٹا فٹبال سپرلیگ ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ، خیبرایگل ، شنواری فٹبال کلب ، شمع یونائیٹڈ اور الحاج گروپ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری فاٹا فٹبال سپر لیگ میں گزشتہ روز کواٹر فائنل رائونڈ مکمل ہوگیا جس کے آخری کواٹر فائنل میں شمس یونائیٹڈ فٹبال کلب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سعد فالکنز کو پنلٹی شوٹ کے ذریعے پانچ تین سے شکست دیدی ، دونوں ٹیموں کے مابین میچ کافی سنسنی خیز رہامقرررہ وقت میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہے جس کے بعد پندرہ منٹ ایکسٹراٹائم دیا گیا جس میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی اورآخری میں میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ کے ذریعے کیاگیا جس میں شمس یونائیٹڈ نے پانچ جبکہ ملک سعد فالکن نے تین گول کئے ۔

(جاری ہے)

اس طرح شمس یونائیٹیڈ نے میچ میں پانچ تین سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ اس سے قبل تیسرے کواٹرفائنل میں خیبرایگل نے غازی عجب خان فٹبال کلب کو تین صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ خیبرایگلز کی طرف سے صمد اور حمزہ نے گول کئے ۔ اس موقع پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال احمد خان مہمان خصوصی تھے ۔ ان کے ہمراہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و چیف آرگنائز شاہد خان شنواری ، ملک سعد کے شکیل احمد ، خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال ، فاٹا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خورشید اقبال سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :