خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ پشاور نے 91 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی

پیر 23 اکتوبر 2017 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ پشاور نے 91 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی ، ملاکنڈ نے دوسری جبکہ مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان اور ڈائریکٹریوتھ اسفندیار خٹک نے انعامات تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، پاکستان سائیکلنگگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اظہر علی شاہ ، ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عزیز الله، سابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمت الله ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ،صدر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

۔ ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کے تعاون اورخیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی جس میں خیبرپختونخوا کے تمام ساتوں ڈویژن کے سو سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

آخری روز سکریچ روڈ ریس میں پشاور کے سلیم نے 23:52 ٹائم کے ساتھ گولڈ میڈل ، مردان کے عمر فاروق نے 25:01 ٹائم کے ساتھ سلور میڈل اور پشاور کے عبدالله نے 25:02 ٹائم کے ساتھ برائونزمیڈل حاصل کیا ۔

انفرادی ٹائم ٹرائلز میں تنزیل احمد پشاور نے 18;24 ٹائم کے ساتھ گولڈ میڈل ، خالد خان 19:15 ٹائم کے ساتھ سلور میڈل، سوات کے آفتاب احمد 20:15 ٹائم کے ساتھ برائونز میڈل حاصل کیا،اسی طرح ٹیم ٹائم ٹرائل ایونٹ میں پشاور 19:23 ٹائم کے ساتھ گولڈ، سوات 20:29 ٹائم کے ساتھ سلور میڈل ،مردان 21:49 ٹائم کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ہے، اسی طرح مجموعی طور پر پشاورڈویژن نے 91 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، ملاکنڈ ڈویژن نے 46 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ، مردان ڈویژن نے 28 پوائنٹس کے ساتھ تیسری ، ڈی آئی خان نے 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ہزارہ 7 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور کوہاٹ چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی ، ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جنیدخان نے سائیکلنگ کے فروغ اور ترقی کیلئے دس کروڑروپے لاگت سے نئے سائیکلنگ ویلو ڈرم کا اعلان اورساتھ ہی خیبرپختونخوامیں سائکلنگ اکیڈمی کے قیام کی بھی منظوری دیدی۔جنیدخا ن نے کہاہے کہ ٹیلنٹ کو کبھی ضائع نہیںکریں گے مختلف کھیلوںکے کھلاڑیوں کیلئے جدیدطرزسہولیات فراہم کی جارہی ہے چاہے وہ انڈورہویاآئوٹ ڈور ہو،انہوںنے کہاکہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی کارکردگی قابل تعریف ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہر ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو جانچ کر انہیںمناسب سہولیات بہم پہنچایا چائے،ڈائریکٹر یوتھ افیئرزاسفندیار خان نے کہاکہ جب سے خیبرپختونخوا میں یوتھ پالیسی کی نفاذ ہوچکا ہے اسکے بعد صوبے میںبڑی تبدیلی لائی جارہی ہے ،نوجوانوںکی غیرنصابی سرگرمیوں میںتیزی لانے اورانکی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے یوتھ ڈائریکٹوریٹ بڑے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںجس میںنیشنل سطح پر دسمبر کے مہینے میں میگایوتھ کارنیوال اور انٹرنیشنل میراتھن ریس قابل ذکرہے، انہوںنے کہا کہ اب وہ وقت گزر گیا جب نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نظرانداز کیا جاتا تھا اب مستقبل قریب میں متعدد منصوبے لائے جارہے ہیں جسکے تحت صوبے کے تمام میل فی میل نوجوانوں کو انکی صلاحیتوںکی بنیاد پر حوصلہ افزائی کی جائیگی اورنقدانعامات بھی دیئے جایئیںگے۔