مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن نے ترقیاتی سکیموں کے نام پر غیر منتخب شخص کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے فنڈز دینے پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کر دی

پیر 23 اکتوبر 2017 22:40

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن نے ترقیاتی سکیموں کے نام پر غیر منتخب شخص ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہے وزیر اعلیٰ نے ان کے حلقے میں غیر منتخب شخص کو کروڑوں کے فنڈز دیئے ہیں اور ترقیاتی سکیموں کے فنڈز ایک غیر منتخب شخص کو دیئے گئے ہیں گذشتہ روز مسلم لیگ ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھا نے اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے ان کے حلقے پی کے 47 میں ترقیاتی سکیموں کے کرروڑوں روپے کے فنڈز ایک غیر منتخب شخص کو دیئے ہیں جس سے ان کا اور ایوان کا استحقاق مجروح ہو ا ہے۔

متعلقہ عنوان :