خیبر پختونخوا اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کے کنٹریکٹ کلاس فور ملازمین کو مستقل کرنے سمیت تین قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لیں

پیر 23 اکتوبر 2017 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کے کنٹریکٹ کلاس فور ملازمین کو مستقل کرنے سمیت تین قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لیں پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی صدارت میں پیر کے روز شروع ہوا تو اس موقع پر خاتون رکن اسمبلی آمنہ سردار نے رداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ سکولوں میں شجر کاری کریں تاکہ بچوں کو شجر کاری کی افادیت کا علم ہو سکے قرارداد اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لی دوسری قرارداد رکن اسمبلی ثناء اللہ نے پیش کی قرارداد میں بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان میں دیر بالا خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 8مزدور کان کنی حادثے میں جان بحق ہوئے اس لیے حکومت بلوچستان جاں بحق مزدروں کے لواحقین کو مالی معاوضے کی ادائیگی کرے یہ قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی تیسری قرارداد رکن اسمبلی منور خان نے پیش کی جس میں صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی کہ ڈسٹرکٹ ڈیو لپمنٹ کے کنٹریکٹ کلاس فور اور کمپیوٹر آپریٹرز ملازمین کو مستقل کیا جائے یہ قرارداد بھی منظور کر لی گئی ۔

متعلقہ عنوان :