لاہور ،سرکاری ہسپتالوں میں زچگی کی سہولیات نا کامی ،محکمہ صحت کے اپنے اعدادوشمار میں انکشاف

پیر 23 اکتوبر 2017 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں زچگی کی سہولیات نا کامی ،محکمہ صحت کے اپنے اعدادوشمار میں انکشاف ہواہے ۔شہر میںسالانہ 2لاکھ 80 ہزار بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اور سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ گائنی میں 1 لاکھ 7 ہزار ڈیلیوریز ہوتی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں گائنی کی صرف 38 فی صد سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 62 فی صد ڈیلیوریز لاہور شہر کے پرائیویٹ ہسپتالوں ،کلینکس اور دائیوں کے پاس ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب میں بھی سرکاری ہسپتالوں صرف 43 فی صد ڈیلیوریز کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ 57 فی صد پرائیویٹ ہسپتالوں ،کلینکس اور دائیوں کا رخ کرتے ہیں۔ موجودہ سہولیات اس قدر کم ہیں کہ لیبر روم میں 1 بیڈ پر 2 سے 3 خواتین کو حاملہ ہونے کے باوجود داخل کیا جاتا ہے اور اس وجہ سے حاملہ خواتین کی بڑی تعداد 62 فی صد پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہوتی ہیں ۔محکمہ صحت او ر حکومت پنجاب کے پاس سب معلومات ہونے کے باوجود کوئی بھی لائحہ عمل محکمہ صحت سرکاری ہسپتالوں میں ڈیلیوریز کو بڑھانے کے لئے حکمت عمل تیارکرے تاکہ رش کم ہوسکے اور سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائے۔اس حوالے سے تاحال کوئی بھی ٹھوس حکمت عملی سامنے نہیں آسکی ۔

متعلقہ عنوان :