لاہور شہر میں نوجوانوں کے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف

پیر 23 اکتوبر 2017 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) لاہور شہر میں نوجوانوں کے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نوجوان سکول بیگ میں اسلحہ چھپا کر گھر لوٹنے لگے، بتایا گیا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل چھوٹے ڈاکوئوں نے جوہر ٹائون جے ٹو بلاک میں ساڑھے 4 لاکھ کی واردات کی تھی، فوٹیج کے مطابق نوجوان ڈاکوئوں نے گھر کی گھنٹی بجائی تو چھوٹی بچی نے دروازہ کھولا، ڈاکوئوں نے پہلے بچی کو یرغمال بنایا اور پھر گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار شروع کر دی، ڈاکو سکول بیگ سے اسلحہ نکال کر گھر میں داخل ہوتے ہیں اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے ہیں، اس سلسلے میں تھانہ نواب ٹائون میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :