درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے میاں جاوید قادری بھرچونڈی کی جماعت اہلسنت کے علماء کرام سے ملاقات

پیر 23 اکتوبر 2017 22:30

سکھر۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے میاں جاوید قادری بھرچونڈی نے جماعت اہلسنت ضلع سکھر کے دفتر میں تحریک تحفظ شعائر اسلام اور جماعت اہلسنت کے علماء کرام اور مذہبی رہنمائوں سے ملاقات کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق دوران ملاقات انہوں نے کہا کہ قدیمی جامع مکرانی مسجد کے مقام اور جگہ کا تقدس و احترام برقرار رکھنا ایمان کا تقاضہ ہے ،علماء اہلسنت نے درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے میاں جاوید قادری بھرچونڈی کوآگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ قدیمی جامع مکرانی مسجدکی تعمیر اول 1888کی ہے جو قیام پاکستان سے قبل تعمیر کی گئی سکھر بیراج انگریزوں اور عیسائی انجینئرز بنایا اس وقت قدیمی جامع مکرانی مسجد کو برطانوی حکومت نے تسلیم کیا ، قدیمی جامع مکرانی مسجدکی از سر نو تعمیر مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد حسین قادری نے 1976میں کرائی ،جید علماء کرام علامہ حافظ رفیق قادری اور دیگر بزرگان دین نے ہمیشہ قدیمی جامع مکرانی مسجد کی تبدیلی کو مسترد کیا تھا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ قدیمی جامع مکرانی مسجد کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔اس موقع پر علامہ غلام محمد سعیدی،علامہ محمد اعظم سومرو،علامہ میرحسن میرانی ،علامہ صدام حسین بھیو،آغاانور خان ،مولانا سعید احمد،قاری خطیب زادہ،مولانا محمد پناہ مہر،مولانا ارشدسعیدی، مولانا نعیم فریدی،مولانا ریاض احمد سعیدی،حبیب اللہ قادری،راشدعلی اسحاق خان کاشف رضا اور دیگر بھی موجودتھے۔