سکھر اسمال ٹریڈرز کے تاجروں کے وفد کی انجمن تاجران شاہی بازار کے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد

پیر 23 اکتوبر 2017 22:30

سکھر۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے انجمن تاجران شاہی بازار کے نو منتخب صدر حاجی شفیع عباسی اورعہدیدران کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق وفد میں حاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، حاجی پرویز چنہ،عامر فاروقی، رئیس قریشی، بابو فاروقی، زبیر قریشی، عبدالقادر شیوانی، ڈاکٹر سعید اعوان، شبیر میمن، احسان گل اعوان، لالہ یاسر،عبدالباری انصاری، دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاجر برادری کی جانب سے جمہوری انداز سے انتخابات کرانا خوش آئند اقدام ہے، ہم نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کی ہیں اور تاجروں کے اتحاد کو قائم رکھتے ہوئے تاجروں کے اجتماعی مفاد میں کام کیا ہے، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران شاہی بازار کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیںگے ۔