حکومت سندھ کیجانب سے قدیمی مکرانی مسجد بندر روڈ کی نئی عمارت کی تعمیر پر اظہار تشکر کی تقریب

پیر 23 اکتوبر 2017 22:30

سکھر۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) حکومت سندھ کیجانب سے قدیمی مکرانی مسجد بندر ورڈ کی نئی عمارت کی تعمیر پر اظہار تشکر کیلئے ایک تقریب مسجدکے سرپرست اعلی مفتی محمد ابراہیم قادری کی زیر صدارت منعقد ہوئی، تقریب میں مفتیچمن زمان، مشرف محمود قادری، صاحبزادہ حامد محمود فیضی ، مولانا محمد عثمان فیضی، شہزاد قادری، سمیت دیگر علمائے کرام رہنماؤں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید احمد شاہ سے بات چیت کے نتیجہ میں حکومت سندھکی جانب سے جامع مسجد مکرانی مسجدتعمیر کرائی گئی ہے ، جبکہ اس ضمن میں علمائے کرام مفتیان کرام سے فتوی کے بعد سابقہ عمارت کی بابت فیصلہ کیا گیا ، مسجد کی عمارت کے حوالے سے غلط پروپیگنڈہ کو ناکام بنانے کا عہد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :