سکھر پولیس کی کاروائیاں، 12 اشتہاری و روپوش ملزمان گرفتار کر لیے گئے

پیر 23 اکتوبر 2017 22:30

سکھر۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کی ہدایت پر سکھر پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 6روپوش اور 6 اشتہاری ملزمان سمیت 12ملزمان کوگرفتار کر لیا، پولیس کیمطابق جنوجی تھانہ حد سے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان خدا بخش اور قمر الدین کو ، جبکہ آباد پولیس نے روپوش ملز امان اللہ میرانی کو گرفتار کر لیا، دیگر گرفتار ملزمان میں غلام نبی، رحیم داد، قمر اندھڑ، خدا بخش شامل ہں، اسی طور ائر پورٹ تھانہ پولیس نے اشتہاری ملزم ذوالفقار شیخ اور تین روپوش ملزمان عبدالوہاب، میر محمد اور ولی محمدکو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :