سکھر پولیس نے مقابلوں کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

پیر 23 اکتوبر 2017 22:30

سکھر۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سکھر پولیس نے ائر پورٹ اور صالح پٹ تھانہ حدو د می پولیس مقابلوںکے دوران دو مسلح ملزمان کو زخمی حالت میںگرفتار کر لیا، صالح پٹ پولیس نے پسی موڑ پر مسلح ملزمان کیساتھ مقابلہ کے بعد ایک شخص محمد اشرف کو پستول اور گولیوںسمیت گرفتار کر لیا جبکہ ائر پورٹ تھانہ پولیس نے سعید آباد لنگ روڈ پرملزمان کیساتھ مقابلہ کے بعد ملزم محمدحسین شیخ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک پستول اور چھ گولیاں برامد کر لیں، دونوںزخمیوںکو سول ہسپتال خیرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :