سرکاری اسکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم کے بہتر نتائج مل رہے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ

پیر 23 اکتوبر 2017 22:30

سکھر۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروانا سندھ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، جس کے بہتر نتائج مل رہے ہیں، اس سسٹم کے ذریعے ہیڈ کوارٹر سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھر کے ایک نجی اسکول میں لیومنس یوتھ امپاورمینٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقد کردہ یوتھ ٹیلنٹ کامپیٹیشن کے اختتام پر ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری اسکولوں کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے رواں مالی سال کی بجٹ میں سب سے زیادہ رقم تعلیم پر رکھی گئی ہے۔

سندھ کے نوجوانوں اور بچوں میں بھرپور ٹیلنت موجود ہے، جس کو اجاگر کرنے کیلئے ایسے پرورام ہونے چاہئیں اس سلسلے میں حکومت مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ خواندگی کی شرح بڑھائی جائے اور تعلیم میں بہتری کیلئے اساتذہ اور والدین کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سکھر میں تعلیم کی ترقی کیلئے ووہمین یونیورسٹی، آرت اینڈ ڈزائن کالج اور یو ایس ایڈ کے پانچ سے زائد اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول قائم کیئے گئے ہیں، جبکہ حکومت سندھ کا پرائمری تعلیم پر بھرپور توجہ ہے اگر بچے کی بنیادی تعلیم مضبوط ہوگی تو وہ آگے باآسانی بڑھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :