یہ صو بہ ہم سب کا ہے، پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی میں کو ئی سیاسی وابستگی نہیں،ہم نے صو بے کو کر پشن سے پاک کر کے اس کوآگے لے جانا ہے،چیئرمین پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی

پیر 23 اکتوبر 2017 22:20

کوئٹہ ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)چیئرمین پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہ صو بہ ہم سب کا ہے پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی میں کو ئی سیاسی وابستگی نہیںہے ہم نے صو بے کو کر پشن سے پاک کر کے اس کوآگے لے جانا ہے ۔ان خیالا ت کے اظہار انہوں نے پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی میٹنگ برائے محکمہ تعلیم اور انڈ سڑ یز کی صدارت کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر ممبران پبلک اکا ئونٹس کمیٹی رکن صو با ئی اسمبلی طاہر محمو د ،رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یا سمین لہڑی سیکر ٹری ہا ئر ایجوکیشن عبداللہ جان ،سیکر ٹری انڈ سٹر یز نو ر محمد جو گیزئی ،ڈی جی انڈ سٹر یز محترمہ سائرہ عطا ،اے جی بلو چستان نصر اللہ جان کے علا وہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صنعت کے حکام نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

سیکر ٹری ہائر ایجو کیشن عبداللہ جان نے اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہو ئے کہاکہ محکمہ میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف تحقیقا ت جا ری ہیں اس کے علاوہ محکمہ میں فنڈز کے استعمال کا ریکا رڈ بھی پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے سیکر ٹری محکمہ انڈ سٹر یز نور محمد جو گیز ئی نے محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے بر یفنگ دیتے ہو ئے کہاکہ محکمہ انڈ سٹریز و دیگر مراعات کے ضمن میں گذ شتہ تین ماہ کے دوران 16.573بلین روپے کی ریکو ری کی ہے اور مزید کا م جا ری ہے ۔

جبکہ کل ریکو ری 43.07بلین روپے ہے اس کے علاوہ جو بھی کا رخانہ مالکان وصنعتی ادارے اپنے بقایا جات اور نہیں کر رہے ہیں محکمہ نے ریکو ری کے ضمن میں اخبار میں ان کے نام نو ٹس جاری کر دیئے ہیں اگر مقر رہ وقت تک ریکو ری نہیں ہوئی تو محکمہ کی جا نب سے ان کے پلا ٹ منسوخ کر دیئے جا ئیں گے سیکر ٹری انڈسٹریز نے مزید کہا کہ لیڈا 1982میں وجودمیں آیا اور اس وقت لیڈا کے زیر اہتمام حب چو کی میں تقریباً 150کا رخانے کام کر رہے ہیں ۔

لیکن ان کے ہیڈآفس کراچی میں ہیں اور 1982سے لے کر آج تک کے ریو نیو جو کھربوں روپے میں ہے وہ رقم سند ھ کو مل رہی ہے اگر یہ رقم صوبہ بلو چستان کو ملے تو اس کا بہت بڑا فائدہ ہمارے صو بے کو ملے گا ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے چیئرمین پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی نے کہاکہ پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کے اجلاس بہت اہمیت کے حامل ہیں اگر بجٹ مل رہا ہے تو اس کا حساب بھی دینا ہو گا ۔

گھو سٹ ملا زمین کے خلاف سخت کا روائی ہو نی چاہئے جسکا وجو د ہی نہیں وہ مفت کی تنخواہ لے رہے ہیں ۔25کروڑ روپے ٹیچرز کی ٹر یننگ پر خر چ ہو رہے ہیں لیکن اپنی حقا ئق اس کے برعکس ہیں شعبہ تعلیم کا چار فی صد سے چو بیس فی صد بجٹ کر دیا گیا ہے اس میں اب بہتری آنی چاہئے اس مو قع پر رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی نے کہاکہ جو سسٹم کو ٹھیک نہیں کرنا چاہ رہاہے اس کا مطلب ہے کام چل رہا ہے وقت بہت ضا ئع ہوا ہے ہمیں کم وقت میں بہت کام کرنا ہے چیئرمین پی اے سی نے مزید کہاکہ ہم اپنے صو بے کا حق کسی دوسرے صو بے میں نہیں جانے دینگے اور آئندہ صو بائی اسمبلی کے اجلاس میں لیڈ احب کامعا ملہ بھی اٹھا یا جا ئے گا تاکہ ریونیو کی مد میں رقم سند ھ کو مل رہی ہے وہ ہمارے صو بے کو مل سکے۔