تعلیمی اداروں میں نصا بی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصا بی سر گرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں، صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کی نشوونما کر سکتا ہے،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر عبدالمطیب آفریدی

پیر 23 اکتوبر 2017 22:20

کوئٹہ ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)تعلیمی اداروں میں نصا بی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصا بی سر گرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں صحت مند جسم ،صحت مند ذہن کی نشوونما کر سکتا ہے موجودہ حکومت اپنے تعلیمی اداروں میں طلبا ء و طالبا ت کو تما م تر سہو لیا ت اور مو اقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کو شش کررہی ہے ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر عبدالمطیب آفریدی نے گو رنمنٹ سنڈ یمن ہائی سکو ل کو ئٹہ میں ڈالر کمپنی کے تعاون سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت اپنے وسائل بر و کا ر لا رہی ہے لیکن جب تک معا شرے کی تمام اکائیاں اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر تی اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہو سکتے انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئندہے اور ایسی سر گرمیوں کوجا ری رہنا چاہئے اور قابل ذہین طلبا ء کی حو صلہ افزائی کے ساتھ ساتھ کند ذہن طلبا ء کو بھی مو اقع فراہم کر نے چاہئے تاکہ وہ بھی اپنی صلا حیتوں کو بر و کا ر لا کر ملک وقوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخرمیں مختلف مقابلوں میں نما یاں پو زیشن لینے والے طلبا ء میں انعاما ت بھی تقسیم کئے اس مو قع پر پر نسپل گو رنمنٹ سنڈیمن ہائی سکول ڈاکٹر نصیر علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔