آصف زرداری کی جانب سے دیا گیا نواز شریف کی گرفتاری کا بیان ان کا خود کا نہیں ہے: مریم نواز

muhammad ali محمد علی پیر 23 اکتوبر 2017 22:14

آصف زرداری کی جانب سے دیا گیا نواز شریف کی گرفتاری کا بیان ان کا خود ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اکتوبر۔2017ء) مریم نواز  کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے دیا گیا نواز شریف کی گرفتاری کا بیان ان کا خود کا نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے آصف زرداری کی جانب سے نواز شریف کی گرفتاری کے مطالبے پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف زرداری کا یہ مطالبہ ان کے خود کا نہیں ہے۔ آصف زرداری نے یہ مطالبہ کسی اور کے کہنے پر کیا ہے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری نے کچھ روز قبل نواز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔