چیئرمین محمد مزمل قریشی کی زیرصدات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کااجلاس

پیر 23 اکتوبر 2017 22:11

کوئٹہ ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کااجلاس پیرکو چیئرمین کمیٹی محمد مزمل قریشی کے زیرصدات کوئٹہ منعقدہوا۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی وممبران کمیٹی مولاناقمر الدین ،نسیمہ حفیظ پانیزئی ،انجینئرحامد الحق،نذیر احمد ،چوہدری خالد جاوید وڑائچ ،انجینئر عثمان ترہ کئی،سلیم الرحمن نے شرکت کی ۔ چیئرمین کمیٹی محمد مزمل قریشی نے کہا کہ کمیٹی کے ممبران اپنی تمام مصروفیات کوترک کرکے اجلاس میں شرکت کیلئے بلوچستان آئے ہیں تاکہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والوں کو پیغام دیاجاسکے کہ ہم بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجید ہ اورفعال کرداراداکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :