رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں طالب علم جاںبحق

پیر 23 اکتوبر 2017 22:11

جھنگ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)جھنگ گوجرہ روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں طالب علم جان کی با زی ہار گیا،چھ افراد زخمی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرہ روڈ پر جامع چوک کے قریب تیز رفتار رکشہ موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں الطاف ،زین ،عنصر ،ابراہیم ،جاوید اور مرزا زخمی ہو گئے جبکہ گیارہویں جماعت کا طالب علم عدیل جان کی بازی ہار گیا۔