ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق

پیر 23 اکتوبر 2017 22:10

رحیم یارخان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) قومی شاہراہ پر اچانک یو ٹرن لینے والے موٹرسائیکل سواروں کو بے قابومنی ٹرک نے کچل ڈالا ،تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ 4افراد جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ قومی شاہراہ پر سردار گڑھ کے نزدیک پیش آیاجہاں منی ٹرک نمبریTKA 081 صادق آباد کے پھل لوڈ کرکے ظاہر پیر جارہا تھا کہ ٹھل وزیر خان کے رہائشی موٹرسائیکل سوار ظفر علی اور عرض محمد نے مڑنے کیلئے اچانک یو ٹرن لے لیا جس کے نتیجہ میں منی ٹرک بے قابوہوکر دونوں موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ظفر علی زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ شدید زخمی ہونے والا عرض محمد بھی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا‘ منی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ، اسی طرح نامعلوم بے قابوکار نے قومی شاہراہ پر ہی چوک بہادر پور کے رہائشی 45سالہ محمد اشرف کو کچل ڈالا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں45سالہ اشرف بھی جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑگیا جبکہ موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہونے والا 50سالہ جمعہ خان بھی ہسپتال میں طبی امدا د کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑگیا ۔

متعلقہ عنوان :