مسلم لیگ(ن) ہر صورت اپنا وجود برقرار رکھے گی،سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال

پیر 23 اکتوبر 2017 22:10

رحیم یار خان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) ہر صورت اپنا وجود برقرار رکھے گی اس میں انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘محمد نواز شریف نے ڈرائنگ روم کی سیاست ختم کرکے ا س جماعت کو ملک کی سب سے بڑی او ر مقبول جماعت بنایا یہ جماعت نہ صرف عوامی مقبولیت برقرار رکھے گی بلکہ اس میں اضافہ کے لئے قیادت جلد ملک گیر دورے شروع کرے گی۔

چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ رحیم یار خان میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران ، کارکنان اور حلقہ کے عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جماعت میں اختلاف رائے گھر کا معاملہ ہے یہ اختلافات پیدا اورختم ہوتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں بھی مسلم لیگ (ن) کو متحدرکھا جائے گا اور تمام مسلم لیگ (ن)کے ونگز عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں اور عوام کے ذہنوں سے مخالفین کی جانب سے پھیلائی جانے والے غلط فہمیاں ختم کریں۔انہوں نے لیگی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہیںآئیں اور اپنی صفوں میں اتحادکو برقرار رکھیں‘ مقامی قیادت اپنے لیگی کارکنوں کو ساتھ لیکر چلے گی اور ترقیاتی کاموں میں بھی مشاورت کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔